جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

سٹیٹ بینک نے عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کے خواہشمند شہریوں کیلئے ہدایات جاری کر دیں

datetime 6  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کے خواہشمند شہریوں کے لیے طریقہ کار اور ہدایات جاری کر دی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹیٹ بینک ہر سال کی طرح اس بار بھی رمضان کے دوسرے ہفتے میں 8877 شارٹ کوڈ سروس فعال کرتا ہے۔ اس سہولت کے تحت شہری اپنے موبائل فون سے ایک ایس ایم ایس بھیج کر نئے نوٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔اس مقصد کے لیے صارفین کو پیغام میں اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرنے کے بعد ایک اسپیس دے کر متعلقہ بینک برانچ کا کوڈ لکھنا ہوگا اور یہ پیغام 8877 پر بھیجنا ہوگا۔ درخواست بھیجنے کے بعد شہریوں کو جواب میں ایک منفرد ٹرانزیکشن کوڈ اور متعلقہ بینک برانچ کا پتہ موصول ہو جاتا ہے۔

ایس ایم ایس موصول ہونے کے بعد درخواست دہندہ کو اصل شناختی کارڈ اور اس کی کاپی کے ساتھ متعلقہ بینک برانچ جانا ہوگا۔ بینک عملہ ٹرانزیکشن کوڈ کی تصدیق کے بعد عموماً 10، 20 اور 50 روپے کے نئے نوٹوں کے پیکٹ فراہم کرتا ہے۔اگر کسی وجہ سے 8877 سروس دستیاب نہ ہو یا مصروف ہو تو شہری براہ راست اپنی بینک برانچ سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ بیشتر کمرشل بینک اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے محدود تعداد میں نئے نوٹ محفوظ رکھتے ہیں اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرتے ہیں۔

کراچی، لاہور اور اسلام آباد جیسے بڑے شہروں میں سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفاتر سے بھی نئے نوٹ حاصل کیے جا سکتے ہیں، جہاں یہ سہولت پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر فراہم کی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ رمضان کے آخری عشرے میں بینک اے ٹی ایم مشینوں میں نسبتاً صاف ستھرے 500 اور 1000 روپے کے نوٹ لوڈ کرتے ہیں تاکہ لوگ عید کے موقع پر عیدی دینے کے لیے انہیں استعمال کر سکیں۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…