جمعہ‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2026 

ڈیوٹی و ٹیکس چوری میں کمی کیلئے ایف بی آر میں کارگو ٹریکنگ سسٹم متعارف

datetime 6  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)ایف بی آر نے عالمی بینک کے تعاون سے کارگو کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا جدید نظام متعارف کروا دیا۔

جمعرات کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں نیشنل کارگو ٹریکنگ سسٹم کے آغاز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال، ممبر کسٹمز آپریشن شکیل شاہ، ممبر کسٹمز پالیسی سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔نظام میں نیا میکانزم بھی شامل ہے، جس کے تحت اشیا کی الیکٹرانک نگرانی اور بکنگ ممکن ہوگی۔ ممبر کسٹمز آپریشن شکیل شاہ نے کہا کہ اس نظام سے جعلی انوائسز اور انڈرانوائسنگ جیسے مسائل میں کمی آئے گی اور ڈیوٹی و ٹیکس چوری کی روک تھام میں مدد ملے گی۔منصوبے سے لاجسٹک کے شعبے میں 2ارب 80کروڑ روپے سے زائد کی بچت متوقع ہے۔نیشنل کارگو ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ سے ڈیوٹی و ٹیکس کے تعین اور کلیکشن میں شفافیت آئے گی۔ اس نظام کے تحت الیکٹرانیکلی اشیا کی چیکنگ ہوگی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ممبر کسٹمز آپریشن نے کہا کہ یہ نظام دنیا کے مختلف ممالک میں کامیابی کے ساتھ نافذ ہے اور ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کا ایک بڑا اقدام ہے۔چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کی بڑی کامیابی خاص طور پر ڈیلیوری یونٹ کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے ڈیزائن کے لیے بہترین فرم کا انتخاب کیا گیا اور عملدرآمد کا ڈیزائن 5ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔نئے نظام کے تحت اسمگلنگ اور سیلز ٹیکس کے حوالے سے 3 مختلف پہلوں سے مانیٹرنگ کی جائے گی، جس میں پروڈکشن مانیٹرنگ اور ڈیجیٹل انوائسنگ شامل ہیں۔ایف بی آر کے ان اقدامات کی بدولت سیلز ٹیکس چوری میں کمی آئی ہے جب کہ پیٹرولیم سیکٹر میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھی اس نظام کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…