منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اسٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

datetime 5  مارچ‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)عیدالفطر کی خوبصورت روایتوں میں سے ایک اپنے چھوٹوں اور پیاروں کو عیدی دینا ہے

، جو تحائف کی صورت میں بھی ہوتی ہے لیکن اکثریت نقد رقم دیتی ہے، جو نئے کڑک دار نوٹ ہوتے ہیں۔نئے نوٹوں میں عیدی دینے کے لیے شہری بینکوں سے مختلف مالیت کے نئے نوٹ حاصل کرتے ہیں۔ تاہم رواں برس عید سے قبل ہی سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن وائرل ہو رہا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ دستیاب نہیں ہوں گے۔اس نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک نئے نوٹوں کا نہ صرف اجرا روک رہا ہے، بلکہ انہیں حاصل کرنے کے لیے ایس ایم ایس سروس کو بھی غیر فعال کیا جا رہا ہے۔ اس کے بجائے شہریوں کو ڈیجیٹل ادائیگی کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے۔تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وائرل نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے اس میں پھیلائی جانے والی تمام افواہیں مسترد کر دی ہیں۔اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق رواں برس عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹوں کی عدم دستیابی سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے کوئی بھی مستند اعلان ایک سرکاری بیان کے ذریعہ جاری کیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک حکام نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ پیغامات کو نظر انداز کریں۔بینک نے عوام کو یقین دلایا کہ نئے نوٹوں کی دستیابی سے متعلق کسی بھی حقیقی اپ ڈیٹ کو اس کے مجاز میڈیا ریلیز کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا، جس سے عوامی معلومات میں شفافیت اور درستگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…