منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

عیدالفطر پر بینکوں سے نئے کرنسی نوٹ ملیں گے یا نہیں؟

datetime 5  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عیدالفطر کے موقع پر بچوں اور عزیز و اقارب کو عیدی دینے کی روایت بہت پرانی اور مقبول ہے۔

زیادہ تر لوگ عیدی نقد رقم کی صورت میں دیتے ہیں اور اس کے لیے عموماً بینکوں سے نئے اور تازہ کرنسی نوٹ حاصل کیے جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے ہر سال عید سے قبل شہری مختلف مالیت کے نئے نوٹ حاصل کرنے کے لیے بینکوں کا رخ کرتے ہیں۔اس سال بھی عید سے پہلے سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عیدالفطر کے لیے نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔ وائرل پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک نہ صرف نئے نوٹوں کی فراہمی روک رہا ہے بلکہ انہیں حاصل کرنے کے لیے استعمال ہونے والی ایس ایم ایس سروس بھی بند کی جا رہی ہے اور عوام کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے۔

تاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس سوشل میڈیا نوٹیفکیشن کو مکمل طور پر جعلی قرار دیتے ہوئے اس میں کیے گئے دعوؤں کی تردید کر دی ہے۔ مرکزی بینک کے حکام کے مطابق نئے کرنسی نوٹوں کی عدم دستیابی سے متعلق کوئی باضابطہ نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اگر اس حوالے سے کوئی اہم فیصلہ یا اعلان کیا جائے گا تو اسے سرکاری بیان کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔ حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات یا سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پیغامات پر یقین نہ کریں۔

مرکزی بینک نے مزید واضح کیا کہ نئے نوٹوں کی دستیابی سے متعلق کسی بھی مستند معلومات سے عوام کو صرف سرکاری میڈیا ریلیز کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا تاکہ درست اور شفاف معلومات فراہم کی جا سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…