جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی

datetime 5  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے بعد

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر مزید ایک روپے 63پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بجلی جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین سے مارچ کے بلوں میں اضافی وصولی ہوگی اور اس اضافے کا اطلاق کے-الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔لائف لائن صارفین الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر اطلاق نہیں ہو گا، نیپرا نے جنوری کی فیول پرائس پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔خیال رہے کہ نیپرا نے گزشتہ روز سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی بجلی مہنگی کی تھی، سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 35 پیسے یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…