جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان بھر میں امریکہ کی تمام ویزہ سروسز 6 مارچ تک منسوخ

datetime 3  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر تمام ویزہ سروسز 6 مارچ تک منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق یہ فیصلہ اسلام آباد میں قائم سفارت خانے کے ساتھ لاہور اور کراچی میں موجود امریکی قونصل خانوں پر بھی لاگو ہوگا۔ اس سے یہ سروسز 2 مارچ تک معطل کی گئی تھیں تاہم اب اس میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ اتوار کے روز کراچی میں امریکی قونصل خانے پر ہنگامہ آرائی کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے تھے۔اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں مظاہرین نے ایرانی سپریم رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد قونصل خانوں کا گھیراؤ کیا تھا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…