کراچی (این این آئی)سندھ میں ہولی کے موقع پر 2 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
حکومت سندھ نے ہولی کے موقع پر ہندو ملازمین کے لیے منگل اور بدھ کو 2 روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔حکومت سندھ کی جانب سے ہولی کے موقع پر ہندو ملازمین کے لیے منگل اور بدھ کو 2 روز کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔تعطیلات کے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں 3 تا 4 مارچ ہندو ملازمین کی چھٹی ہوگی۔



















































