جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری دیں

datetime 28  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستانی سفارتخانے نے ایک اہم مشاورتی اعلامیہ جاری کیا ہے۔

سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر تمام پاکستانی شہری تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی قسم کی غیر مصدقہ اطلاعات پر کان نہ دھریں۔ اعلامیے میں زور دیا گیا کہ معلومات کے حصول کے لیے صرف سعودی حکومت کے سرکاری اور مستند ذرائع پر اعتماد کیا جائے اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کو نہ پھیلایا جائے اور نہ ہی ان کی بنیاد پر کوئی قدم اٹھایا جائے۔

مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری صورتحال پر نظر رکھیں اور سعودی حکام کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔ جن افراد نے سفر کا پروگرام بنا رکھا ہے وہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے قبل اپنی پرواز کے اوقات اور موجودہ اسٹیٹس کی تصدیق متعلقہ ایئرلائن سے ضرور کر لیں۔

سفارتخانے نے واضح کیا ہے کہ اگر حالات میں کوئی نئی پیش رفت ہوئی تو اس بارے میں آگاہی سرکاری ذرائع کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…