جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

موٹر سائیکل مالکان کے لئے اہم خبر

datetime 27  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگوانے کے لیے دی گئی مہلت اپنے اختتام کے قریب ہے اور شہریوں کے پاس اب صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں۔

عرفان میمن، ڈی جی ایکسائز اسلام آباد، نے عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے 5 مارچ تک بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ جرمانے یا قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے مقررہ تاریخ سے پہلے اپنی بائیکس پر ایم ٹیگ نصب کروا لیں۔رمضان المبارک کے باعث ایم ٹیگ مراکز کے اوقات کار میں بھی رد و بدل کیا گیا ہے۔ مختلف مراکز پر 24 گھنٹے، 12 گھنٹے اور 8 گھنٹے کی شفٹوں میں عملہ خدمات انجام دے رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہو سکیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 8 ہزار 928 موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگایا جا چکا ہے، جن میں سے صرف گزشتہ ایک دن میں 2 ہزار 69 بائیکس پر ٹیگ نصب کیے گئے، جو ایک ریکارڈ تعداد ہے۔ اس کے علاوہ مجموعی طور پر 2 لاکھ 38 ہزار 80 گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جا چکے ہیں۔

ڈی جی ایکسائز نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایم ٹیگ مہم کا مقصد ٹریفک کے نظام کو بہتر اور سفر کو محفوظ بنانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بائیکیا اور آن لائن ٹیکسی سروسز کی رجسٹریشن کا عمل علیحدہ طور پر جاری ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…