جمعہ‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2026 

ماہانہ 70 ہزار روپے کمانے کا موقع ! پاکستانی نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری

datetime 27  فروری‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایگریکلچر انٹرنز کو”اپنا کھیت، اپنا روزگار” پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایگریکلچر سیکٹر میں ریفارمز کے لئے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں آلو کے کاشتکاروں کے لئے 5 لاکھ ٹن سے زائد ایکسپورٹ کے آرڈرزکے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ لی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایگریکلچر انٹرنز کا ماہانہ وظیفہ 70ہزار روپے کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ اجلاس میں پنجاب میں پہلی مرتبہ”روف ٹاپ ہائیڈرو پونک” پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ دو مرلہ چھت پر 280 سے 350 پودے لگائے جا سکیں گے۔ پولیتھین شیٹ اور مخصوص سٹرکچربنا کر گھر کی چھت پر 10سے زائد قسم کی سبزیاں اگائی جا سکیں گی۔ ”ہائیڈروپونک”پراجیکٹ کے ذریعے سبزیوں کی 32گنا تک زائد پیداوار حاصل کی جا سکے گی۔ اجلاس میں ”روف ٹاپ ہائیڈرو پونک” پراجیکٹ کے تحت ہاؤسنگ سوسائیٹوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے لاہور میں 10 پائلٹ پراجیکٹ شروع کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں 10ہزار ڈیزل ٹیوب کی سولرائزیشن سکیم کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 2028تک 28ہزار سپر سیڈرز دینے کا ہدف مقرر کر دیا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پوٹھوہار ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پنجاب میں 400منی ڈیم مکمل ہوگئے۔ تھل ایریا کی7 ملین ایکڑ اراضی کو”ٹرانسفارمیشن آف ایگریکلچر ان تھل” ایریا کے تحت قابل کاشت بنایا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز فور کی منظوری دے دی۔ گرین ٹریکٹر پروگرام فیز فور میں ہائی ہارس پاور ٹریکٹر پر 15لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کم ہارس پاور ٹریکٹر پر سبسڈی 5لاکھ سے 7 لاکھ روپے تک کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر پنجاب میں پہلی مرتبہ ”آن فارم رین ہارویسٹنگ” کے لئے ”گراؤنڈ ری چارج ویل /کنواں” بنانے کا پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ”گراؤنڈ ری چارج ویل /کنواں” کے ذریعے بارش کا پانی کنویں میں ڈالنے کا سسٹم لگایا جائے گا۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات میں ایک ہزار ”گراؤنڈ ری چارج ویل /کنواں” پر5 لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی۔ ایک ہزار”آن فارم رین ہارویسٹنگ” پونڈ پر70فیصد سبسڈی دی جائے گی۔ ملتان، ساہیوال، بہاولپور اور سرگودھا ”ماڈل ایگریکلچر مال” پر 462 ملین روپے کی ریکارڈ سیل کی گئی۔ 50کلو میٹر تک ”ماڈل ایگریکلچر مال” سے ہوم ڈیلیوری بھی دی جائے گی۔ ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام کے تحت 15لاکھ کاشتکاروں سے فرداً فرداً رابطوں کا ریکارڈ قائم ہوا۔ ایگریکلچرانٹرن شپ پروگرام کے تحت 497طلبہ کو پرائیویٹ جاب ملی جبکہ 102 نے سیلف ایمپلائیمنٹ کے تحت اپنا کاروبار شروع کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کسان کارڈ سکیم میں مزید کاشتکاروں شامل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کسان کارڈ پر 98فیصد ریکوری پر اطمینان اظہار کیا۔ اجلاس میںسی ایم پنجاب ہائی ٹیک میکانائزیشن کے تحت 2028 تک 6500 جدیدزرعی مشینری دینے کا ہدف مقررکیا گیا۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ500ویٹ ہار ویسٹر، ایک ہزار رائس ہارویسٹر، ایک ہزار میز اینڈ سائلج ہارویسٹر، 2ہزار ٹرانسپلانٹر اینڈ بیلر اور دو ہزار ہائی ہارس پاور ٹریکٹر دیئے جائیں گے۔ پنجاب میں 7100زرعی ٹیوب کی سولرائزیشن مکمل ہوچکی ہے۔ پوٹھوہار ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 4500ایکڑ بنجر زمین کو قابل کاشت بنایا گیا جبکہ ہزار ایکڑ پر زیتون کی کاشت بھی مکمل کر لی گئی۔ ٹرانس فارمیشن آف ایگریکلچر ان تھل ایریا کے تحت دس ہزار ایکڑ پر ڈرپ سپرنکلر ایریگیشن سسٹم اور 1500 ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کی جائے گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ”ٹرانسفارمیشن آف ایگریکلچر ان تھل” ایریا کے تحت ایک ہزارگرام سیونگ اینڈ ہارویسٹنگ مشین بھی سبسڈی پر دی جائیں گی۔ ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا سے 50 بلڈوزر کی مرمت کرکے قابل استعمال بنایا جائے گا۔ محکمہ زراعت پنجاب 50 نئے بلڈوزر بھی خریدے گا۔ اجلاس میں”اپنا کھیت، اپنا روزگار” کے تحت فی ایکڑ 50ہزار فنانشل سپورٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ محکمہ زراعت”اپنا کھیت، اپنا روزگار” میں لینڈ ڈویلپمنٹ اور آبی ذخائرکیلئے بھی معاونت کرے گا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ16.5 ملین ایکڑ پر گندم کی کاشت کا ٹارگٹ مکمل کیا گیا جبکہ 22.30 میٹرک ٹن گندم کی پیداوار متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہائوس آف شریف


جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…