جمعرات‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ کی پہلی ای ٹیکسی سکیم کا باضابطہ افتتاح کر دیا

datetime 26  فروری‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملک کی پہلی ای ٹیکسی سکیم کا آغاز کردیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تقریب میں پنجاب ای ٹیکسی تقسیم کا افتتا ح کیا ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ای ٹیکسی سکیم میں دی جانے والی گاڑیوں کا معائنہ کیا ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ای وہیکل کی خصوصیات کے بارے دریافت کیا ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سکیم نے پانچ خوش نصیب مرد اور خواتین میں ای ٹیکسی کی چابیاں تقسیم کیں ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نائلہ فرحان،کرن خورشید،قراة العین،عابد علی اورعظمت محمود کو چابیاں دیں ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ای ٹیکسی حاصل کرنے والے دیگر افراد کو بھی سٹیج پر بلا لیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ای ٹیکسی حاصل کرنے والے مرد اورخواتین کے ساتھ تصاویر بنوائیں ۔ای ٹیکسی حاصل کرنے والی خواتین نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے بات چیت کی ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خواتین سے ان کے مسائل دریافت کیے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو اسماء محمود نامی بچی نے تصویر پیش کی اورآٹو گراف لیا۔ای ٹیکسی حاصل کرنے والی خواتین نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ای ٹیکسی سکیم شروع کرنے پرشکریہ ادا کیا ۔وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ای ٹیکسی سکیم کے بارے میں آگاہ کیا۔پہلے مرحلے میں ای ٹیکسی سکیم میں 1100 ای وہیکل دی جائیں گی۔حکومت پنجاب ای ٹیکسی کی ڈاؤن پیمنٹ کا 50فیصد اورمارک اپ خود ادا کرے گی۔

ای ٹیکسی میں کیمرے،وائی فائی اورچارجنگ پورٹ بھی موجود ہوںگی۔ای ٹیکسی سکیم میں خواتین کے لئے 30 فیصد کوٹہ مخصوص ہے۔ای ٹیکسی سکیم میں خواتین کے لئے لیڈیز ڈرائیور والی گاڑی کا رنگ الگ ہوگا۔ ای ٹیکسی سکیم میں مرد ڈرائیوروں کے لئے 50 فیصد اور خواتین ڈرائیوروں کیلئے 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ای ٹیکسی سکیم میں، گاڑیوں کی رجسٹریشن، فٹنس ٹیسٹ اور ٹوکن ٹیکس فیس بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ای ٹیکسی سکیم کی واجبات کی ادائیگی پانچ سالہ آسان اقساط میں ادا کی جائے گی۔ڈرائیورز اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہر ای ٹیکسی میں پینک بٹن نصب، پینک بٹن پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کیساتھ منسلک ہوگا۔ای ٹیکسی سکیم کی گاڑیاں ان ڈرائیو اور یانگو کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گی۔مختلف مقامات پر گاڑیوں کے چارجنگ کے لئے فاسٹ چارجز نصب کیے جائیں گے۔ای ٹیکسی سکیم میں ڈیجیٹل پیمنٹ کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔



کالم



ہائوس آف شریف


جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…