جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

پنجاب حکومت کا رواں سال وزراء اور بیوروکریٹس کیلیے 1 ارب 14 کروڑ روپے مالیت کی 108 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

datetime 26  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے دوران وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسران کے زیرِ استعمال گاڑیوں کے بیڑے میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس مقصد کے لیے تقریباً ایک ارب 14 کروڑ روپے کی لاگت سے 108 نئی گاڑیاں خریدنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔نجی ٹی وی دنیا ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ ونگ نے اس حوالے سے اپنی سفارشات حکومت کو ارسال کر دی ہیں۔ تجاویز میں پنجاب کابینہ کے لیے تقریباً 30 کروڑ روپے مالیت سے 28 نئی گاڑیاں خریدنے کا منصوبہ شامل ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے کابینہ کے استعمال کے لیے ایک لینڈ کروزر، دو ہیول H1.5، پانچ گرینڈی الٹس، دس ٹویوٹا الٹس اور دس ٹویوٹا یارس گاڑیاں لینے کی سفارش کی ہے۔ اس کے علاوہ دو وزراء کے لیے تقریباً چار کروڑ روپے مالیت کی دو بلٹ پروف فور بائے فور گاڑیاں بھی خریدی جائیں گی، جن کی منظوری پہلے ہی دی جا چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق وی آئی پیز کی سیکیورٹی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 27 کروڑ روپے سے 25 مزید گاڑیاں حاصل کرنے کی تجویز بھی منظور کی جا چکی ہے۔

اسی طرح چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کے لیے تقریباً 53 کروڑ روپے کی لاگت سے گاڑیاں خریدنے کی سفارش کی گئی ہے، جن میں 30 ڈبل کیبن ڈالے، 11 یارس اور 3 الٹس شامل ہیں۔انسپکشن ٹیم کے لیے سوزوکی کلٹس کاریں اور موٹر سائیکلیں بھی خریداری کی فہرست میں شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حتمی منظوری ملنے کے بعد گاڑیوں کی خریداری کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…