منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستانیوں کیلئے برطانیہ کا سفر آسان ہو گیا ،برطانیہ نے پاکستانی سیاحوں کے لیے نیا ای ویزا سسٹم متعارف کروادیا

datetime 26  فروری‬‮  2026 |

لندن (این این آئی)برطانیہ نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا درخواست آسان کر دی، شہری اب برطانیہ کے سفر کیلئے ای ویزا سسٹم استعمال کرسکیں گے۔

برطانوی ہائی کمیشن جین میریٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاحت، کاروبار، فیملی وزٹ کیلئے پاسپورٹ پر ویزا اسٹیکر کی ضرورت ختم کردی گئی، ویزا درخواست بدستور آن لائن جمع ہوگی، بائیومیٹرکس کیلئے ویزا سینٹر جانا ہوگا۔کامیاب درخواست گزاروں کو امیگریشن اسٹیٹس کی ڈیجیٹل تصدیق ای میل سے ملے گی، بائیومیٹرکس کے بعد پاسپورٹ لینے کیلئے ویزا سینٹر جانے کی ضرورت نہیں۔برطانوی ہائی کمیشن نے کہا کہ ای ویزا نظام سے دستاویزات کے ضائع یا خراب ہونے کے خدشات کم ہوں گے، درخواست گزار شیئر کوڈ کے ذریعے اپنی ویزا حیثیت ثابت کر سکیں گے، ویزا پراسیسنگ وقت، اہلیت اور شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔جین میریٹ نے کہا کہ نیا نظام پاکستانیوں کیلئے ویزا عمل کو آسان بنائے گا،

درخواست گزار ایجنٹس کے بجائے براہ راست درخواست دیں، ای ویزا پہلے طلبہ اور ورک ویزا کیلئے متعارف کروایا جا چکا ہے، موجودہ اسٹیکر ویزا رکھنے والوں پر نئی تبدیلیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…