جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

“پرائم منسٹر الیکٹرک بائیک اور رکشہ اسکیم 2026” کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ، حکومت کی جانب سے فی موٹر سائیکل پر80ہزار اور الیکٹرک رکشے پر 4لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی

datetime 26  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں فضائی آلودگی کم کرنے اور عوام کو کم خرچ سفری سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے

حکومتِ پاکستان نے 100 ارب روپے مالیت کے پروگرام پرائم منسٹر الیکٹرک بائیک اینڈ رکشہ اسکیم 2026 (PAVE) کا آغاز کر دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس منصوبے کا ہدف پیٹرول پر انحصار کم کرنا، مضر دھوئیں کے اخراج میں کمی لانا اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہے۔ اسکیم کے تحت مجموعی طور پر ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک موٹر سائیکلیں فراہم کی جائیں گی۔ ہر موٹر سائیکل پر حکومت کی جانب سے 80 ہزار روپے سبسڈی دی جائے گی، جبکہ الیکٹرک رکشوں کے لیے فی گاڑی 4 لاکھ روپے تک مالی معاونت مقرر کی گئی ہے۔حکومت نے جون 2026 تک کم از کم 76 ہزار الیکٹرک بائیکس سڑکوں پر لانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس پروگرام سے 18 سے 65 برس کے وہ پاکستانی شہری فائدہ اٹھا سکیں گے جن کے پاس درست ڈرائیونگ لائسنس اور صاف مالی ریکارڈ موجود ہو۔ خواتین کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے 25 فیصد بائیکس کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ اقدام ملک میں کم لاگت اور ماحول دوست سفری نظام کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا، جس سے نہ صرف ایندھن کے اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ شہری علاقوں میں آلودگی کے مسئلے کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…