منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

قومی شناختی کارڈ اور پاکستان اوریجن کارڈ قواعد میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری

datetime 25  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)ایک قوم، ایک شناخت کے تصور کی عملی تعبیر تکمیل کو پہنچ گئی،

قومی شناختی کارڈ اور پاکستان اوریجن کارڈ قواعد میں اہم ترامیم کا حکومتی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ترامیم S.R.O. 330(I)/2026 اور 331(I)/2026 کے ذریعے گزٹ آف پاکستان میں شائع کر دی گئی، قواعد میں کیو آر کوڈ کو باقاعدہ سکیورٹی اور تصدیقی فیچر کو قانونی حیثیت حاصل ہوگئی، کیو آر پر مبنی تصدیق سے آف لائن اور آن لائن فوری ویری فکیشن ممکن ہوگی۔اِسی طرح کیو آر کوڈ یا دیگر تکنیکی فیچر مائیکرو چپ کے متبادل کے طور پر قابل استعمال ہو گا، مختلف اقسام کے قومی شناختی کارڈز کی جگہ یکساں نوعیت کا کارڈ جاری کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔دوسری جانب ڈیجیٹل تصدیق اور اینٹی فراڈ نظام مزید مضبوط ہوگا اور کارڈ معطل ہونے پر تمام منسلک تصدیقی و توثیقی خدمات فوری معطل ہوں گی، فنگر پرنٹس اور آئرس سکین کو قواعد میں باقاعدہ شامل کر لیا گیا۔

ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو عمر بھر کیلئے موثر سمارٹ شناختی کارڈ جاری کرنے کی سہولت دی گئی ہے اور آزاد جموں و کشمیر کے رہائشیوں کے کارڈ پر مخصوص عبارت درج کرنا لازمی قرار دیا گیا۔علاوہ ازیں سمارٹ شناختی کارڈز کے نئے نمونے متعارف، کیو آر کوڈ اور جدید سکیورٹی لے آؤٹ شامل کیا گیا، ترامیم سے قومی ڈیجیٹل آئی ڈی نظام اور بین الادارہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…