جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

امریکہ ،ایران کشیدگی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں

datetime 24  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات عالمی منڈیوں پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں،

جس کے باعث خام تیل کی قیمتیں گزشتہ چھ ماہ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہیں۔عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ خام تیل 62 سینٹ اضافے کے بعد 71.39 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت بھی 37 سینٹ بڑھ کر 66.21 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔ادھر غیر یقینی عالمی صورتحال کے باعث سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور فی اونس سونا 107 ڈالر مہنگا ہو کر 5200 ڈالر کی حد عبور کر گیا ہے۔اس تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ایران پر حملے سے متعلق بعض خبروں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ممکنہ جنگ سے متعلق قیاس آرائیاں غلط ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام ایک عظیم قوم ہیں اور انہیں نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…