جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

نادارا کا پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کی مشروط سہولت فراہم کرنے کا اعلان

datetime 22  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)شناختی کارڈ سے محروم شہریوں کے لیے نادرا نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کی مشروط سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ پہلی بار رجسٹریشن کے لیے یہ سہولت 31 دسمبر 2026 تک مؤثر ہوگی، متبادل طریقوں سے درخواست گزار کی شناخت کی تصدیق کی جائے گی،اٹھارہ سال یا زائد عمر کی شادی شدہ خواتین کے پاس نکاح نامہ موجود ہونا لازم ہوگا، والد یا والدہ اور شوہر کا شناختی کارڈ بنا ہوا ہو اور ان کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔بیان کے مطابق غیرشادی شدہ خواتین پر شوہر سے متعلق شرائط لاگو نہیں ہوں گی، چوبیس سال یا زائد عمر مرد کے والد یا والدہ اور کسی ایک بہن بھائی کا شناختی کارڈ بنا ہونا ضروری ہوگا، والدین میں سے کسی ایک کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔والدین اور شوہر دونوں فوت ہوں لیکن نادرا میں ریکارڈ موجود ہو تو بائیومیٹرک پر چھوٹ مل سکے گی، پہلی بار نان سمارٹ کارڈ کسی فیس کے بغیر جاری کیا جائے گا، شہری رجسٹریشن کے وقت درست معلومات یقینی بنائیں گے، ولدیت، تاریخ پیدائش اور جائے پیدائش میں تبدیلی نہیں ہو سکے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ و انسدادِ منشیات محسن نقوی کی ہدایت پر نادرا نے سہولت کا طریقہ وضع کیا، نادرا اتھارٹی بورڈ نے منظوری دے دی، نادرا آرڈیننس اور شناختی کارڈ قواعد و ضوابط کے تحت سہولت دی گئی۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…