جمعہ‬‮ ، 20 فروری‬‮ 2026 

خیبر پختونخوا میں غیر قانونی سونے کی کان کنی پر پابندی عائد

datetime 20  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی سونے کی کان کنی روکنے کے لیے سخت اقدام اٹھاتے ہوئے

دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔صوبائی محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق صوابی، سوات، نوشہرہ، کوہاٹ اور کرک کے علاقوں میں غیر مجاز مائننگ پر پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کناروں پر ہر قسم کی کان کنی آئندہ 60 دن تک ممنوع قرار دی گئی ہے۔اعلامیے میں خبردار کیا گیا کہ غیر قانونی کھدائی نہ صرف ماحولیات بلکہ امن و امان کے لیے بھی خطرہ بن رہی ہے، کیونکہ دریا کے اطراف غیر سائنسی انداز میں کھدائی سے آلودگی اور زمین کے کٹاؤ جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔محکمہ داخلہ نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والی مشینری، گاڑیاں اور دیگر آلات ضبط کیے جائیں گے، جبکہ ملوث افراد کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…