بدھ‬‮ ، 15 اپریل‬‮ 2026 

39 ارب روپےکے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری

datetime 19  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے رمضان کے لیے 39 ارب روپے کے خصوصی ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی، جس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ کمیٹی نے وزیراعظم کے رمضان ریلیف پیکیج 2026 کی منظوری دے دی۔وزارتِ تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ کی جانب سے پیش کی گئی سمری کے مطابق اس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو فی کس 13 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے، اور رقوم رمضان کے پہلے ہفتے میں منتقل کرنے کا منصوبہ ہے۔حکام کے مطابق امدادی رقم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے تقسیم کی جائے گی۔ پیکیج کے لیے 29 ارب روپے رواں مالی سال کے بجٹ سے مختص کیے جائیں گے جبکہ 10 ارب روپے پہلے سے دستیاب فنڈز سے شامل کیے جائیں گے۔

اس اسکیم سے ملک بھر میں تقریباً ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…