اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ماہِ رمضان کے لیے ملک بھر کے بینکوں کے نئے دفتری اوقات کا اعلان کر دیا ہے،
جو فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عوامی لین دین کے لیے پیر سے جمعرات تک تمام بینک صبح 9 بجے کھلیں گے اور دوپہر 2 بجے تک خدمات فراہم کریں گے، جبکہ جمعے کے دن اوقات صبح 9 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ رمضان کے دوران ان اوقات میں کوئی وقفہ نہیں ہوگا اور بینک مسلسل خدمات انجام دیتے رہیں گے تاکہ صارفین کو بلا تعطل سہولت میسر رہے۔



















































