جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

سعودی عرب : وزٹ ویزے پر آنے والوں کیلئے بڑی خبر

datetime 16  فروری‬‮  2026 |

ریاض(این این آئی)سعودی پبلک سکیورٹی نے وزٹ ویزے کی میعاد ختم ہونے پر وزیٹر کے اوور اسٹے کی اطلاع نہ دینے پر 50 ہزار ریال تک جرمانے اور چھ ماہ تک قید کی سزا کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق پبلک سکیورٹی کے ایکس اکائونٹ پر پوسٹ میں شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی مدت سے زیادہ قیام کرنے والے وزٹ ویزا ہولڈرز کے بارے میں اطلاع دیں۔بیان میں کہا گیا کہ اس خلاف ورزی پر سخت قانونی سزاوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اگر خلاف ورزی کرنے والا مقیم غیرملکی ہو اور وہ وزیٹرز کے اوور اسٹے کی رپورٹ نہ کرے تو اسے سعودی عرب سے بے دخلی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔علاوہ ازیں سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے حالیہ اعداد وشمار کے مطابق انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے ایک ماہ کے دوران اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی پر 19 ہزار559 فیصلے جاری کیے گئے۔

سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف مقررہ کارروائی کی گئی۔ خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں شامل ہیں۔ مقامی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو ٹرانسپورٹ، روزگار، رہائش، پناہ، کسی بھی قسم کے تعاون یا پردہ پوشی سے گریز کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…