منگل‬‮ ، 14 اپریل‬‮ 2026 

حکومت سے مذاکرات کے بعد مالکان کا گھی ، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

datetime 14  فروری‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)حکومت سے مذاکرات کے بعد گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا گیا ۔

پاکستان گھی ملز مالکان سے ملاقات میں رمضان المبارک کے دوران اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور معیار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی سلمی بٹ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ رمضان المبارک میں تمام برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل پر فی کلو یا فی لٹر پیکٹ کی قیمت میں 10 سے 16 روپے تک رعایت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے۔ اس سلسلے میں صنعت کاروں نے بھی حکومت کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے تاکہ قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست صارفین تک پہنچ سکے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ ماہ رمضان میں ہر فرد تک معیاری اور رعایتی نرخوں پر گھی اور آئل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں میں مزید کمی آتی ہے تو انڈسٹری اور اتھارٹی کے درمیان مشاورت کے بعد عوام کو فوری طور پر اضافی ریلیف دیا جائے گا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معیاری گھی کی فراہمی کے لیے مارکیٹ میں جدید اور موثر نظام متعارف کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ٹرانس فیٹی ایسڈ کی مقدار کو کم کرنے کے لیے سستے اور جدید طریقے دستیاب ہیں، جنہیں اپنانے سے نہ صرف مصنوعات کا معیار بہتر ہوگا بلکہ عوام کی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ گھی کی کوالٹی اور ٹیسٹنگ کے عمل کو جدید اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جا رہا ہے۔ ناقص اور غیر معیاری گھی کی مارکیٹ میں سپلائی پر سخت کارروائی کی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گا۔



کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…