منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

چوائس نمبر پلیٹس کی تاریخی نیلامی، ”وزیرستان 1” چار کروڑ سے زائد میں فروخت

datetime 14  فروری‬‮  2026 |

پشاور(این ا ین آئی)قیوم اسپورٹس کمپلیکس کے ارینا ہال میں پرسنلائزڈ مارکس چوائس نمبر پلیٹس کی شاندار نیلامی زور و شور سے جاری ہے،

جہاں عوام کی غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آ رہی ہے۔مہنگی ترین بولیوں نے اس تقریب کو ایک یادگار ایونٹ میں تبدیل کر دیا ۔ وزیرستان 1” چوائس نمبر پلیٹ سب سے زیادہ قیمت پر فروخت ہونے والی پلیٹ بن گئی ہے۔یہ نمبر پلیٹ 4 کروڑ اور 6 لاکھ روپے میں خریدی گئی، جو اب تک کی نیلامیوں میں لگنے والی سب سے بڑی بولی قرار دی جا رہی ہے۔ یہ اعزاز فیض الرحمان کے حصے میں آیا جنہوں نے یہ ریکارڈ توڑ بولی دے کر نمبر پلیٹ اپنے نام کر لی۔نیلامی کے دوران ”مہمند 1” نمبر پلیٹ پر بھی غیر معمولی مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ یہ پلیٹ 3 کروڑ اور 21 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی اور اسے حاجی ظاہر گل نے خریدا۔ یوں یہ اب تک کی دوسری بڑی بولی ثابت ہوئی۔اس کے علاوہ ”پشتون 1” چوائس نمبر پلیٹ بھی نمایاں رہی، جس پر تیسری بڑی بولی لگی۔ یہ نمبر پلیٹ 1 کروڑ اور 32 لاکھ روپے میں فروخت کی گئی۔

تقریب میں شریک افراد کی دلچسپی اور جوش و خروش سے واضح ہے کہ منفرد اور شناختی نوعیت کی نمبر پلیٹس کے حصول کے لیے خریدار بڑی سے بڑی رقم خرچ کرنے کو تیار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…