کراچی (این این آئی)ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا۔اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 26 ہزار 962 روپے ہو گئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار روپے سے زائد بڑھ کر 4 لاکھ 51 ہزار 784 روپے ہو گئی ہے۔ادھر عالمی بازار میں سونے کی قیمت 70 ڈالرز بڑھ کر 5042 ڈالرفی اونس ہو گئی۔



















































