منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

سوزوکی نے صارفین کیلئے نئی اسکیم لانچ کر دی

datetime 3  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم کمرشل بینک (MCB) نے Car4U اور Fleet4U کے پلیٹ فارمز کے تحت سوزوکی کی نئی مسافر اور کمرشل گاڑیوں کے لیے آٹو فنانسنگ اسکیم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد صارفین کو گاڑیوں کی خریداری میں آسان اور منظم مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔

بینک کے مطابق اس پروگرام کے ذریعے سوزوکی گاڑیوں کے خواہشمند افراد ریگولیٹڈ لون پالیسی کے تحت فنانسنگ حاصل کر سکیں گے۔ اسکیم میں ایک سالہ KIBOR کے ساتھ 3 فیصد مارک اپ لاگو ہوگا، جبکہ گاڑی کی انشورنس کی لاگت 1.50 فیصد مقرر کی گئی ہے۔MCB Car4U کے تحت اہل صارفین ذاتی استعمال کی گاڑیوں کے لیے تین سال تک ماہانہ اقساط کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں، جس میں فنانسنگ کی زیادہ سے زیادہ حد 30 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ دوسری جانب، بڑے کاروباری یا کارپوریٹ صارفین کے لیے MCB Fleet4U کے ذریعے فلیٹ گاڑیوں کی خریداری پر 30 ملین روپے تک کی فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔ بینک کا کہنا ہے کہ اس اسکیم کے تحت سوزوکی گاڑیاں خریدنے والے صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیلیوری کی سہولت بھی دی جائے گی۔

ایم سی بی کے مطابق جو صارفین 31 مارچ 2026 تک گاڑی کی ڈیلیوری لینا چاہتے ہیں وہ اس آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، تاہم تمام درخواستیں بینک کی طے شدہ شرائط و ضوابط کے مطابق ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…