منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

مدرسے کے استاد کی طالب علم کے ساتھ بدفعلی،ملزم فرار

datetime 1  فروری‬‮  2026 |

پنگریو(این این آئی)کھوسکی میں مدرسے کے استاد کی طالب علم کے ساتھ بدفعلی، ایف آئی آر درج، ملزم گرفتاری سے پہلے ہی فرار،

ٹنڈوباگو سول ہسپتال میں زیادتی کا نشانہ بننے والے لڑکے کا چیک اپ، لڑکے نے روتے ہوئے اپنے رشتہ داروں کو بتایاکہ استادکافی عرصے سے اسے بدفعلی کانشانہ بنارہاتھا۔متاثرہ کے والد کی شکایت پر کھوسکی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔ گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ کھوسکی شہر کے وارڈ نمبر 1کے مدرسے میں 14 سالہ لڑکے کے ساتھ مسلسل بدفعلی کیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ زیادتی کا نشانہ بننے والے محمد جنید ولد محمد سلیم مغل نے روتے ہوئے اپنے رشتہ داروں کو بتایا کہ ملزم مولوی اکرم نوہڑیو اسے گزشتہ 6 ماہ سے وقتا فوقتابدفعلی کا نشانہ بناتا رہا ہے بچے نے کہا کہ جب اس نے استاد کوایسا فعل کرانے سے انکار کیا تو وہ اسے مارتا اور دھمکیاں دیتا۔ محمد سلیم مغل نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر ملزم مولوی اکرم نوہڑیو کے خلاف تھانہ کھوسکی میں ایف آئی آر درج کرائی۔ علاج کے لیے لیٹر موصول ہونے کے بعد زیادتی کا نشانہ بننے والے بچے کا سول اسپتال ٹنڈوباگو میں چیک اپ کیا گیا اور اس کا علاج کیا گیا۔

دوسری جانب ملزم مولوی گرفتاری کے خوف سے روپوش ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہ پناہ لینے کے لیے تھر بھاگ گیا ہے۔ پانچ روز گزرنے کے باوجود کھوسکی پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…