ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

بھارت میں حاملہ خاتون کمانڈو کا بیدردی سے قتل؛ ہولناک جرم کی دردناک کہانی

datetime 30  جنوری‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی )دہلی پولیس کی 27 سالہ اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹِکس کمانڈو کاجل چوہدری کو اس کے شوہر انکور نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر ڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انکور نے اپنی حاملہ کمانڈو اہلیہ کاجل چوہدری پر تشدد کے بعد ڈمبل سے سر پر وار کیا جس کے نتیجے میں کاجل کی موت واقع ہوئی، قتل کے وقت انکور نے کاجل کے بھائی نکہل کو فون پر بتایا تھا کہ میں تمہاری بہن کو مار رہا ہوں۔

دہلی پولیس کے مطابق یہ واقعہ 22 جنوری کی رات کو پیش آیا تھا جہاں پہلے انکور نے اپنی اہلیہ کے بھائی، پولیس اہلکار نکہل کو فون کر کے دھمکیاں دیں اور کہا کہ اپنی بہن کو سمجھا لو اور بعد ازاں کال منقطع کر کے اپنی اہلیہ کی جان لے لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پہلی کال کے چند منٹ بعد انکور نے دوبارہ فون کر کے نکہل کو بتایا کہ کاجل مر چکی ہے۔

پولیس کے مطابق انکور اور کاجل کی پسند کی شادی تھی، انکور عرصہ دراز سے کاجل کو جہیز کے معاملے پر ہراساں کر رہا تھا۔ملزم انکور کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قتل اور جہیز کے مطالبے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔کاجل کے اہلِ خانہ نے الزام لگایا ہے کہ کاجل کو سسرال میں مسلسل جہیز کے لیے ہراساں کیا جا رہا تھا اور اس پر گھریلو تشدد بھی کیا جاتا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…