جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

شتروگھن سنہا نے 16 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

datetime 30  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھریلو تنازع کے بعد ایک شخص نے 16ویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ گریٹر نوئیڈا کے علاقے بسرکھ میں واقع پیرا ماؤنٹ ایموشنز ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا۔ 38 سالہ شتروگھن سنہا، جو پیشے کے لحاظ سے سافٹ ویئر انجینئر تھا، کا اپنی اہلیہ کے ساتھ شدید جھگڑا ہوا۔پولیس کے مطابق تلخ کلامی کے دوران شتروگھن سنہا نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ اسی دوران اہلیہ کی بہن بیچ بچاؤ کے لیے آگے آئی تو سنہا نے سبزی کاٹنے والے چاقو سے اس پر وار کر دیا، جس کے نتیجے میں اس کے ہاتھ پر زخم آئے اور خون بہنے لگا۔جب شتروگھن سنہا کی بیوی نے اپنی بہن کو زخمی حالت میں دیکھا تو اس نے پولیس کو اطلاع دینے کی کوشش کی۔ پولیس کو کال کیے جانے کے خوف اور ممکنہ بدنامی کے باعث سنہا گھبرا گیا اور خود کو کمرے میں بند کر لیا۔اہلیہ اور سالی کی جانب سے دروازہ کھولنے اور پولیس کے آنے کی بات کہنے پر اس نے اچانک فلیٹ کی بالکونی سے نیچے چھلانگ لگا دی۔ زمین پر گرنے کے باعث وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی سالی کو فوری طبی امداد دی گئی اور اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ شتروگھن سنہا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شتروگھن سنہا گزشتہ چھ ماہ سے بے روزگار تھا اور شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے سے قبل اس نے شراب بھی پی رکھی تھی، جبکہ پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے رہتے تھے۔پولیس نے مزید بتایا کہ متوفی ایک آئی ٹی کمپنی میں سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر کام کر چکا تھا۔ اس کی شادی کو تقریباً 11 برس ہو چکے تھے اور اس کا ایک آٹھ سالہ بیٹا بھی ہے، جبکہ اس کی اہلیہ بھی ایک آئی ٹی کمپنی میں بطور سافٹ ویئر انجینئر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…