منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

امریکا کا غیر ملکی ورکرز کیلئے 35 ہزار اضافی ویزوں کا اعلان

datetime 13  جنوری‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی )امریکی حکومت نے عارضی لیبر کی کمی کا سامنا کرنے والے امریکی ایمپلایئرز کو محدود ریلیف فراہم کرنے کے لیے مالی سال 2026 میں 35 ہزار اضافی ایچ 2 بی عارضی ورک ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی(ڈی ایچ ایس)اور محکمہ محنت (ڈی او ایل)نے تصدیق کر دی ہے۔امریکی حکام کے مطابق یہ اضافی ویزے سالانہ ایچ 2 بی ویزا کی مقررہ حد 66 ہزار کے علاوہ ہوں گے، جس کے بعد 2026 میں مجموعی طور پر 1 لاکھ ایک ہزار تک ایچ 2 بی ویزے دستیاب ہو سکتے ہیں، تاہم اس کا انحصار طلب اور اہلیت کی شرائط پر ہوگا۔

تاہم، یہ تازہ الاٹمنٹ گزشتہ تین برسوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔ 2023 سے 2025 کے دوران امریکی حکومت نے اضافی ایچ 2 بی ویزوں کی کہیں زیادہ تعداد جاری کی تھی۔2026 کے لیے ویزوں میں اضافہ گزشتہ برسوں کے مقابلے تقریبا 50 فیصد کم ہے، جس پر غیر ملکی عارضی ورکرز پر انحصار کرنے والی صنعتوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔غیر ملکی ورکرز کے لیے کم الاٹمنٹ کا مطلب یہ ہے کہ امریکا میں عارضی ملازمت حاصل کرنے کے مواقع محدود ہوں گے اور مقابلہ مزید سخت ہو جائے گا۔خیال رہے کہ ایچ 2 بی پروگرام کے تحت صرف ان ممالک کے شہری اہل ہوتے ہیں جنہیں محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی منظوری حاصل ہو۔ ان ممالک میں میکسیکو، جمیکا، فلپائن، تھائی لینڈ، برطانیہ، جاپان، برازیل سمیت چند دیگر ممالک شامل ہیں، جبکہ بھارت، پاکستان اور چین جیسے بڑے لیبر فراہم کرنے والے ممالک بدستور اس پروگرام سے خارج ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…