منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

معروف انٹرنیشنل ائیر لائن نے کرایوں میں کمی کردی

datetime 13  جنوری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)عالمی ایئرلائن ایمریٹس نے محدود مدت کے لیے خصوصی پروموشن کا اعلان کر دیا ہے،اس کے تحت منتخب فضائی ٹکٹوں پر 10 فیصد تک رعایت حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس رعایت سے فائدہ اٹھانے کے لیے مسافروں کو بکنگ کے وقت پرومو کوڈ PKSCP25 استعمال کرنا ہوگا۔ایمریٹس کے مطابق اس مہم کا مقصد آنے والے دنوں میں سفر کا ارادہ رکھنے والے مسافروں کے لیے پریمیم سفر کو زیادہ قابلِ برداشت بنانا اور ایئرلائن کے سرکاری چینلز کے ذریعے پیشگی بکنگ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ رعایت صرف مخصوص روٹس اور کرایوں پر لاگو ہوگی، جبکہ تمام تفصیلات اور شرائط ایمریٹس کی خصوصی کیمپین ویب پیج پر فراہم کی گئی ہیں۔اس آفر کے تحت مسافروں کو ایک اضافی سہولت بھی دی جا رہی ہے۔

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز اپنے ٹکٹ کی رقم کو 12 ماہ تک کی آسان اقساط میں تبدیل کر سکتے ہیں، وہ بھی صفر فیصد مارک اپ پر۔ تاہم یہ سہولت کارڈ کی اہلیت، بینک کی شرائط اور دیگر قواعد و ضوابط سے مشروط ہوگی۔ایئرلائن حکام کے مطابق دیگر فضائی پروموشنز کی طرح یہ آفر بھی ہر روٹ یا ہر قسم کے کرایے پر لاگو نہیں ہوگی، اس لیے مسافروں کو بکنگ سے قبل تمام شرائط کا بغور جائزہ لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ادھر ایک اور اہم پیش رفت میں ایمریٹس اپنے پریمیئم اکانومی پراڈکٹ کے دائرہ کار کو مزید وسعت دے رہی ہے، جس میں کراچی بھی شامل ہے۔ رپورٹس کے مطابق یکم مارچ سے دبئیکراچی کی روزانہ پرواز EK606/607 کو اپ گریڈ شدہ بوئنگ 777-200LR طیارے کے ذریعے آپریٹ کیا جائے گا، جس میں جدید کیبن، بہتر نشستیں اور پریمیئم اکانومی کلاس شامل ہوگی۔ایمریٹس نے کہا کہ یہ اقدام دنیا کے مختلف بین الاقوامی روٹس پر ریفریشڈ طیاروں کی تعیناتی کے وسیع منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد مسافروں کو بہتر سفری تجربہ فراہم کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…