منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

datetime 12  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈٖیسک)ملک کے مختلف حصوں میں آٹے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے نے مہنگائی سے دوچار عوام کے لیے نئی پریشانی کھڑی کر دی ہے۔ پہلے ہی روزمرہ اخراجات میں اضافے سے تنگ شہری اب بنیادی خوراک کی بڑھتی قیمتوں کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہو رہے ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق محض ایک ہفتے کے دوران آٹے کے 20 کلوگرام کے تھیلے کی قیمت میں مختلف شہروں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جو 40 روپے سے لے کر 590 روپے تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 2 ہزار 893 روپے تک جا پہنچی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرگودھا میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کے تھیلے کی قیمت میں سب سے زیادہ 590 روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ ملتان میں قیمت 226 روپے 66 پیسے بڑھ گئی۔ اسی طرح خضدار میں 200 روپے، بہاولپور میں 163 روپے 33 پیسے اور کوئٹہ میں 140 روپے اضافے کا سامنا کرنا پڑا۔دیگر شہروں کی بات کی جائے تو گوجرانوالہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 134 روپے بڑھی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں 120 روپے تک اضافہ ہوا۔ کراچی، پشاور، سکھر اور لاڑکانہ میں آٹے کی قیمت 100 روپے بڑھ گئی، جبکہ حیدرآباد اور سیالکوٹ میں 80 روپے، بنوں میں 50 روپے اور لاہور میں 40 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت بڑھ کر 2 ہزار 866 روپے، پشاور میں 2 ہزار 850 روپے اور بنوں میں 2 ہزار 800 روپے ہو چکی ہے۔ کوئٹہ میں آٹا 2 ہزار 660 روپے جبکہ کراچی میں 20 کلو کا تھیلا تقریباً 2 ہزار 600 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ آٹے کی قیمتوں میں اس مسلسل اضافے کے نتیجے میں مہنگائی سے پہلے ہی پریشان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…