جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

سونا پھر مہنگا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہ

datetime 9  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) عالمی اور ملکی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سونا مزید مہنگا ہو گیا ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کے روز سونے کی قیمت میں فی اونس 34 ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد عالمی سطح پر سونے کی قیمت بڑھ کر 4 ہزار 472 ڈالر فی اونس ہو گئی۔عالمی رجحان کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی نمایاں رہے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 4 لاکھ 69 ہزار 562 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 915 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 02 ہزار 573 روپے ہو گئی ہے۔سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 70 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 195 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 60 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 025 روپے ہو گئی۔یاد رہے کہ اس سے ایک روز قبل عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…