جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، شہری پریشان

datetime 8  جنوری‬‮  2026 |

مکو آ نہ (این این آئی)پاکستان کے دوسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ملک بھر کی طرح چکن اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے جس کے باعث عام شہریوں بالخصوص غریب اور متوسط ??طبقے کے لیے بنیادی اشیائے خوردونوش خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت اب 670 روپے فی کلو گرام تک پہنچ گیا ہے جب کہ صاف گوشت کی قیمت 750 روپے فی کلو گرام کی ریکارڈ سطح عبور کر گئی ہیزندہ برائلر فارم کی قیمت 383 روپے، ہول سیل میں 397 روپے اور پرچون مارکیٹ میں 411 روپے مقرر کی گئی ہے۔

گوشت کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ فارمی انڈے بھی مہنگے ہو گئے ہیں جو اب 360روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیںواضح رہے کہ مرغی اور انڈے جیسی بنیادی اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے صارفین کے بجٹ پر شدید دباؤ پڑ رہا ہے جس سے غریب اور متوسط طبقے کے لیے روزمرہ کی ضروریات پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ یہ صورتحال سماجی سطح پر بھی تشویش کا باعث بن رہی ہے۔دوسری جانب تاجر برادری کا کہنا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ پیداوار، خوراک کی سپلائی اور مارکیٹ میں بڑھتی لاگت ہیاگر یہ سلسلہ جاری رہا تو مستقبل میں عوام کے لیے چکن اور انڈے جیسی بنیادی اشیائے خوردونوش کی دستیابی مزید مشکل ہو سکتی ہے جس سے مہنگائی میں اضافے کا دائرہ وسیع ہو جائے گا



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…