جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

ملک بھر میں سیمنٹ کی بوری سستی ہوگئی

datetime 7  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی خوردہ قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ پاکستان بیورو آف شماریات کی رپورٹ کے مطابق یکم جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی ایک بوری کی اوسط پرچون قیمت 1387 روپے رہی، جو اس سے پہلے والے ہفتے کے مقابلے میں 0.27 فیصد کم ہے۔ اس سے قبل شمالی شہروں میں یہی اوسط قیمت 1391 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ادھر جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی سامنے نہیں آئی۔

اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط خوردہ قیمت 1446 روپے رہی، جو گزشتہ ہفتے کے برابر ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی ایک بوری کی اوسط قیمت 1367 روپے، راولپنڈی میں 1361 روپے، گوجرانوالہ میں 1420 روپے، سیالکوٹ میں 1400 روپے، لاہور میں 1457 روپے، فیصل آباد میں 1380 روپے اور سرگودھا میں تقریباً 1400 روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بہاولپور میں قیمت 1413 روپے، پشاور میں 1353 روپے جبکہ بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1300 روپے رہی۔دوسری جانب جنوبی شہروں میں کراچی میں سیمنٹ کی ایک بوری 1379 روپے، حیدرآباد میں 1428 روپے، سکھر میں 1530 روپے، لاڑکانہ میں 1407 روپے، کوئٹہ میں 1490 روپے اور خضدار میں 1443 روپے فی بوری فروخت ہوتی رہی۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…