جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ

datetime 2  جنوری‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ پراسیس دو سال میں حل کرنے کی حد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پنجاب اسمبلی میں پیش کردہ مجوزہ بل میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ پراسیس دو سال میں حل کرنے کا حد مقرر کیا گیا ہے، ریٹائرڈ ملازمین سے متلعق دوسال میں کاروائی مکمل نہیں ہوتی تو مجازاتھارٹی مدت ملازمت میں توسیع کرسکے گی۔سرکاری ملازمین سے متعلق اہم ترمیمی بل پنجاب اسمبلی اسینڈنگ کمیٹی کے پاس پہنچ گیا، پنجاب ایمپلائزایفیشینسی، ڈسپلن اینڈ اکاونٹیبلٹی ترمیمی بل2025ء پنجاب اسمبلی میں پیش ہوچکا۔

بل کے تحت ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی سے متعلق قانون میں اہم ترمیم منظور کی جائیں گی۔بل کے متن کے مطابق مجاز اتھارٹی تحریری وجوہات کے ساتھ کارروائی کی مدت میں توسیع کرسکے گی، بل کا مقصد ریٹائرڈ ملازمین کیخلاف زیرالتواء انکوائریوں کے لئے حد مقررکرنا ہے، عدالتی فیصلوں کے باعث ختم ہونے والی کارروائیوں کا مسئلہ حل ہوسکے گا۔پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی ریٹائرڈ ملازمین کے قوانین کے بل پر سفارشات مرتب کریگی، کمیٹی کے منظور کرنے پر بل کو پنجاب اسمبلی میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا ۔ اسمبلی منظوری کے بعد ترمیمی بل 2025ء فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…