جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

ایک اور برطانوی ایئرلائن کو پاکستان کیلیے ڈائریکٹ پروازوں کی اجازت

datetime 2  جنوری‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)پاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر کے لیے ایک اور اچھی خبر سامنے آئی ہے، جس کے مطابق ایک اور نئی غیرملکی ائیرلائن نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانیہ کی نارس اٹلانٹک ائیرلائن کو پاکستان کے لیے پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔نارس اٹلانٹک ائیرلائن ابتدائی طور پر لندن سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے لیے فضائی آپریشن چلائے گی جب کہ ائیرلائن مانچیسٹر اور برمنگھم اسٹیشنز سے بھی پاکستان کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

برطانیہ کی برٹش ائیر پہلے ہی پاکستان کے لیے فضائی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے بعد نارس اٹلانٹک برطانیہ کی دوسری ائیرلائن ہوگی جو پاکستان کے لیے براہ راست پروازیں چلائے گی۔ذرائع سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)کے مطابق نئی غیرملکی ائیرلائن کے پاکستان میں فضائی آپریشن شروع کرنے سے ایوی ایشن شعبے میں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی، جو پاکستان کی معیشت کے لیے بھی مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…