جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، ٹک ٹاک پر نئی اشتہاری سہولت متعارف

datetime 1  جنوری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کے لیے ایک نیا خودکار اشتہاری نظام متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو ڈیجیٹل تشہیر کے میدان میں مزید مضبوط بنانا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس اقدام کے ذریعے پاکستانی کاروباری ادارے اپنے برانڈ کی ترقی کے لیے ٹک ٹاک پلیٹ فارم کی وسیع رسائی اور اثر پذیری سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔پاکستانیوں کے لیے یہ نیا سیلف سروس اشتہاری نظام، جسے ٹک ٹاک فار بزنس ایڈز منیجر کہا جاتا ہے، کاروباری افراد کو ایسے جدید اور مثر ٹولز فراہم کرتا ہے جن کے ذریعے وہ ٹک ٹاک کی تخلیقی کمیونٹی سے جڑ سکتے ہیں، نئی آڈئینس تک اپنی رسائی بڑھا سکتے ہیں اور ایک سادہ و آسان پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی مارکیٹنگ مہمات کو بہتر انداز میں ترتیب دے سکتے ہیں۔

اس سہولت کا اجرا پاکستان میں مقامی کاروباروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹک ٹاک کے طویل المدتی عزم کا حصہ ہے۔ اس سے قبل بھی ٹک ٹاک مختلف اقدامات کے ذریعے کاروباری افراد کی معاونت کرتا رہا ہے، جن میں گرو ود ٹک ٹاک کے تحت منعقدہ ماسٹرکلاسز شامل ہیں۔ان پروگرامز کے ذریعے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو عملی تربیت، تخلیقی وسائل اور مثر حکمتِ عملی فراہم کی گئی، تاکہ وہ پلیٹ فارم پر اپنی موجودگی کو مزید مثر بنا سکیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…