جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

2026 میں سولر پینلز کی قیمتوں با رے اہم خبر

datetime 1  جنوری‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)2026میںسولر پینلز کی قیمتوں میں5سے10فیصداضافہ کا امکان ہے ۔رپورٹ کے مطابق چین میں ماڈیولز کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں جس کا براہِ راست اثر پاکستان میں امپورٹ ہونے والے سولر پینلز پر پڑے گا۔بتایا گیا ہے کہ 2026 کے شروعات میں ہی پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتیں بڑھیں گی، اس وقت اگر فی واٹ سولر پینل کی قیمت 27 یا 28 روپے ہے تو یہ بڑھ کر 38 یا 39 روپے تک جا سکتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق2025 میں چین کی کچھ پالیسی تبدیلیوں جیسے وی اے ٹی ریبیٹ کا خاتمہ اور پیداوار میں جزوی کمی کی وجہ سے سولر ماڈیولز کی قیمتوں میں تقریباً 9 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین حسنات خان کے مطابق حالیہ دنوں میں سولر پینلز کی قیمتوں میں تقریباً 5 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے باعث آنے والے مہینوں میں سولر پینلز کی طلب میں کمی متوقع ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں کسی بڑے اضافے کا امکان کم ہے اور ریٹس قابو میں رہیں گے۔ان کے مطابق 2026 کے دوران بھی مارکیٹ میں مجموعی طور پر قیمتوں کے استحکام کا امکان ہے، اگرچہ چین میں سولر ماڈیولز کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے اثرات محدود رہنے کی توقع ہے اسی لیے مستقبل میں سولر پینلز کی قیمتوں میں تقریباً 5 سے 10 فیصد تک اضافہ ممکن ہے تاہم کسی غیر معمولی یا شدید مہنگائی کے امکانات نظر نہیں آتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…