جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

نصف سے زائد پاکستانی نئے سال سے پر امید، 2026کو معاشی بہتری کا سال قرار دے دیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)گیلپ پاکستان کے سروے میں نصف سے زائد پاکستانی نئے سال سے پرامید دکھائی دئیے، 2026کو معاشی بہتری کا سال قرار دیا اور حالات میں مزید بہتری کی امید کی۔گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کر دیا جس کے مطابق 2026میں بہتری کی امید کرنے والے پاکستانیوں نے دنیا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔سروے کے مطابق عالمی سطح پر 37فیصد ،جبکہ پاکستان میں 51فیصد نئے سال میں بہتری کیلئے پرامید نظرآئے۔

گیلپ پاکستان کے مطابق پاکستانیوں میں ملکی معاشی حالات،بہتر ہونے کی امید بھی بڑھی ،2024میں 43فیصد،2025میں 53فیصد نے 2026میں معاشی حالات بہترہونے کا کہا۔سروے میں 52فیصد پاکستانی نئے سال میں پر امن دنیا کیلئے بھی پرامید دکھائی دئیے، البتہ 21فیصد نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دنیا میں فساد بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔سروے میں پرامن دنیا کا خواب دیکھنے والے پاکستانیوں کی شرح بھارت اور عالمی اوسط سے دگنی نظرآئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…