بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

datetime 19  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔چوہدری زاہد فرید وائس (چیئرمین ضلع جہلم ویلی)، چوہدری محمد شکیل (سابق اسپیکر یوتھ اسمبلی)، چوہدری ساجد رفیق، چوہدری عابد حسین اور چوہدری ساجد نے اپنے ساتھیوں اور کثیر تعداد میں کارکنان کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔یہ شمولیت گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور صدر آزاد کشمیر چوہدری یاسین کی موجودگی میں عمل میں آئی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت، عوام دوست وڑن اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

نئے شامل ہونے والے رہنماؤں نے کہا کہ چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو ملک کو درپیش سیاسی، معاشی اور عوامی مسائل کا ادراک رکھتی ہے اور عملی حل پیش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے جمہوری فلسفے کو آگے بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور صدر آزاد کشمیر چوہدری یاسین نے شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں اور کارکنان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان شمولیتوں سے پاکستان پیپلزپارٹی مزید مضبوط ہو گی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے عوامی ایجنڈے کو نچلی سطح تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…