جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

لاہور، جیولری مارکیٹ سے امانتاً رکھوایا گیا 20 کلو سے زائد سونا غائب

datetime 12  دسمبر‬‮  2025 |

اسلا م آباد(نیوز ڈ یسک )لاہور کے علاقے اچھرہ میں جیولری مارکیٹ کے تاجروں کو اُس وقت شدید دھچکا لگا جب امانتاً رکھایا گیا 20 کلو سے زائد قیمتی سونا لاپتہ پایا گیا۔پولیس کے مطابق مختلف سناروں نے اپنا سونا شیخ وسیم اختر نامی جیولر کے سپرد کر رکھا تھا۔ کئی روز تک اس شخص کے دکان پر نہ آنے پر تاجروں نے شکوک و شبہات کے باعث دکان کے تالے توڑ کر لاکر کھولا تو اندر سے بھاری مقدار میں رکھا گیا سونا غائب تھا۔

متاثرہ تاجروں کا دعویٰ ہے کہ لاپتہ ہونے والے سونے کی مقدار 20 کلو سے زائد ہے جس کی مالیت تقریباً ایک ارب روپے بنتی ہے۔ اس کے علاوہ ایک دکاندار کے مطابق شیخ وسیم تقریباً 60 لاکھ روپے کی کمیٹی کی رقم بھی لے کر غائب ہو چکا ہے۔پولیس نے بتایا کہ دکان دار محمد احمد کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر تھانہ اچھرہ میں کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…