جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

شیر افضل مروت نے کے پی ہاؤس میں علی امین گنڈا پور سے بیٹے کے ہمراہ ملاقات کا دلچسپ واقعہ سنا دیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد —  شیر افضل مروت نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بیٹے بہرام اور علی امین گنڈاپور کے درمیان ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا تھا۔ مروت کے مطابق وہ اپنے کمسن بیٹے کے ساتھ ایک بار کے پی ہاؤس گئے، جہاں علی امین گنڈاپور نے بچے سے پوچھا کہ اسے کیا چاہیے۔ بہرام نے فوراً جواب دیا کہ اسے آئی فون چاہیے، جس پر علی امین نے اپنی جیب سے دس لاکھ روپے نکال کر اسے دے دیے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور بطور وزیراعلیٰ مدد طلب کرنے والوں کے ساتھ ہمیشہ فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے تھے اور رقم دیتے ہوئے کبھی تردد نہیں کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے کو پیسے دینے پر انہوں نے منع بھی کیا لیکن علی امین نے بات نہ مانی۔

شیر افضل مروت کے مطابق اس واقعے کے بعد جب بھی وہ کے پی ہاؤس کے قریب سے گزرتے، بہرام علی امین سے ملنے کی خواہش ظاہر کرتا تھا۔ دونوں کی فون پر بھی بات چیت ہو جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ وہ خود کسی سے مالی مدد قبول نہیں کرتے، لیکن علی امین کا بہرام کے ساتھ خاص پیار ہے، اور وہ ہر ملاقات میں اسے کم از کم ایک لاکھ روپے ضرور دیتے ہیں۔ مروت کے بقول، علی امین گنڈاپور کسی طور کنجوس نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…