اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونا فی تولہ 5 ہزار 900 روپے مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 900 روپے فی تولہ مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 5 ہزار 65 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 73 ہزار 595 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا ہے، جہاں فی اونس قیمت میں 59 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد عالمی ریٹ 4 ہزار 134 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔



















































