جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

ایک فون چارجر نے پورے خاندان کی جان لے لی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک ) مصر کے علاقے شبرا الخیمہ میں پیش آنے والے ایک دلخراش واقعے میں موبائل فون کے چارجر کے شارٹ سرکٹ نے پورے خاندان کی زندگی اجاڑ دی۔ افسوسناک واقعہ بیجام نامی علاقے میں پیش آیا جہاں ایک اپارٹمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا گھر لپیٹ میں آ گیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح باورچی خانے سے لگنے والی آگ نے چند ہی لمحوں میں شدت اختیار کرلی، جس کے نتیجے میں ایک ماں، اس کی بہن اور چار کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔پڑوسیوں نے آگ لگنے کی اطلاع فوری طور پر سول ڈیفنس اور سکیورٹی حکام کو دی، جنہوں نے موقع پر پہنچ کر طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، تاہم اس وقت تک تمام افراد دم توڑ چکے تھے۔

تحقیقات کے ابتدائی مرحلے میں پتہ چلا ہے کہ حادثے کی وجہ موبائل فون کے چارجر کا شارٹ سرکٹ تھا، جس نے باورچی خانے میں آگ بھڑکائی۔عینی شاہدین کے مطابق صبح تقریباً سات بجے اچانک بچوں کی چیخیں سنائی دیں۔ اہلِ محلہ پانی اور آگ بجھانے کے آلات لے کر مدد کے لیے پہنچے، مگر شعلے اس قدر تیز تھے کہ کوئی اندر داخل نہ ہو سکا۔اطلاعات کے مطابق اپارٹمنٹ کے لوہے کے گیٹ نے بھی ریسکیو کارروائی میں رکاوٹ ڈالی، جس کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اندر ایک خصوصی ضرورتوں والا بچہ بھی موجود تھا جو دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوا۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ تمام اموات دھوئیں کے باعث دم گھٹنے اور آگ کی شدت سے ہوئیں، جبکہ حکام نے تصدیق کی ہے کہ بجلی کا شارٹ سرکٹ اور حفاظتی اقدامات کی کمی اس سانحے کی بنیادی وجوہات ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…