پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)تین ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 45پیسے اضافے کا امکان ہے جبکہ نیپرا میں ڈسکوز اور کے ای کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت ہوئی۔وفاقی حکومت نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں45 پیسے اضافے کی درخواست کر رکھی ہے، چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں اتھارٹی نے سماعت کی۔ ڈسکوز نے پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 8ارب 41کروڑ روپے مانگے ہیں۔صارفین نے کہا کہ وزیر اعظم نے تین ماہ کے لیے بجلی کی قمیت 7روپے 41پیسے کم کی ہے، ابھی گردشی قرض میں بھی اضافہ ہورہا ہے، گردشی قرض بڑھ رہا ہے ابھی زرعی اور صنعتی صارفین کے پیکیچ کا اعلان ہوا۔

صارفین کے مطابق کیا صنعتی اور زرعی پیکیج یکم نومبر سے شروع ہوگا ؟ ممبر سندھ رفیق شیخ نے کہا کہ جس اسٹریکچر کے ساتھ پاور سیکٹر چل رہا ہے گردشی قرض ختم نہیں ہوگا۔صنعتی صارفین کے مطابق انڈسٹری گردشی قرض پر3روپے 23پیسے سرچاج دے رہی ہے، اب دوبارہ بینکوں سے لیے گے گردشی قرض پر بھی سرچارج جاری رہے گا۔ممبر نیپرا نے کہا کہ جب تک ڈسکوز کے نقصانات، چوری کم نہیں ہوتی، ریکوری بہتر نہیں ہوتی تو گردشی قرضے بڑھتا رہے گا۔پاور ڈویژن نے کہا کہ اضافی نقصانات اور کم ریگوری سے نقصانات بڑھے ہیں، نیپرا اتھارٹی نے سماعت مکمل کرلی، اتھارٹی اعداد و شمار کے جائزے کے بعد وفاقی حکومت کو فیصلہ بھیجے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…