پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

ریٹرن فائلنگ کی آخری تاریخ 30نومبر تک بڑھا دی گئی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

لاہور( این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مینول طریقے سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کیلئے ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 30نومبر تک توسیع کر دی ، ٹیکس دہندگان کو سہولت دینے کیلئے ملک بھر کے ٹیکس دفاتر میں خصوصی سیل بھی قائم کر دیئے گئے، مقصد مستقبل میں آن لائن ریٹرن فائل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ایف بی آر نے آن لائن ریٹرن فائلنگ کے فروغ کے لیے مینول انکم ٹیکس فائلرز کے لیے خصوصی سہولیات کا اعلان کر دیا۔ ایف بی آر نے پاکستان بھر میں ٹیکس نظام کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کے جاری عمل کے تحت مینول انکم ٹیکس فائلرز کے لیے خصوصی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

آن لائن فائلنگ سسٹم میں آسانی سے منتقلی کو یقینی بنانے کے لئے ایف بی آر نے ٹیکس سال 2024سے مینول ریٹرن فائلنگ کو ختم کر دیا ہے تاہم ایف بی آر نے مینول ریٹرن جمع کرانے والے ٹیکس فائلرز کو آن لائن نظام سے ہم آہنگ ہونے میں درپیش دشواری کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں خصوصی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے فروغ کے لیے تمام ٹیکس دفاتر میں خصوصی سیل مینول ریٹرن فائل کر نے والے ٹیکس دہندگان کو تمام ضروری قانونی اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گا ۔ مینول ٹیکس فائلرز کے لیے ریٹرن فائلنگ کی آخری تاریخ میں 30نومبر تک توسیع بھی کر دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…