بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

تربیلا ڈیم میں 636 ارب ڈالر کا سونا موجود ہونے کا دعویٰ

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین ایئر کراچی اور معروف صنعتکار حنیف گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ تربیلا ڈیم کی مٹی میں تقریباً 636 ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر موجود ہیں۔ ان کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو تفصیلی بریفنگ دی جاچکی ہے، اور آرمی چیف نے اس دریافت پر فوری طور پر مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف گوہر نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے تربیلا ڈیم سے غوطہ خوروں کے ذریعے مٹی کے نمونے حاصل کیے، جنہیں بعد ازاں مختلف لیبارٹریز میں ٹیسٹ کیا گیا۔ ٹیسٹ رپورٹس سے پتہ چلا کہ مٹی میں سونے کی نمایاں مقدار پائی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حاصل کردہ تناسب کو ڈیم کے متاثرہ حصے کی مجموعی مٹی کے حجم سے ضرب دینے کے بعد تقریباً 636 ارب ڈالر مالیت کے سونے کا تخمینہ لگایا گیا۔

حنیف گوہر کے مطابق یہ تمام تفصیلات انہوں نے وزیراعظم اور آرمی چیف کو پیش کیں، جس کے بعد آرمی چیف نے اس معاملے کو ایس آئی ایف سی کے سربراہ جنرل سرفراز کے سپرد کر دیا۔ بعد ازاں انہوں نے جی ایچ کیو میں بھی ایک باضابطہ پریزنٹیشن دی، جس کے بعد یہ کیس چیئرمین واپڈا سجاد غنی کے حوالے کیا گیا۔حنیف گوہر نے بتایا کہ چیئرمین واپڈا سے ملاقات کے دوران انہوں نے پیشکش کی کہ اگر حکومت چاہے تو یہ منصوبہ سرکاری طور پر مکمل کر سکتی ہے، لیکن اگر ایسا ممکن نہ ہو تو ان کی کمپنی اپنی لاگت پر مٹی نکالنے اور سونا الگ کرنے کا کام کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے حاصل ہونے والا تمام سونا ریاست پاکستان کے حوالے کر دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اب وہ حکومت کے حتمی فیصلے اور باضابطہ جواب کے منتظر ہیں تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…