اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

ملک بھر میں شادیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس میں مزید اضافہ کر دیا گیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ملک بھر میں شادیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے مطابق گذشتہ مالی سال میں شادیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتی میں 19 فیصد اضافہ ہوا۔دستاویزات کے مطابق مالی سال 2025 میں شادیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس وصولی 2 ارب 2 کروڑ روپے رہی۔ جبکہ گزشتہ مال سال شادیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس وصولی ایک ارب 70 کروڑ روپے تھی۔

ایف بی آر کے مطابق گزشتہ مالی سال ودہولڈنگ ٹیکس وصولی میں 50 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔ اور ٹیکس میں اضافے کی بڑی وجہ سخت نگرانی ہے۔کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں بڑھتے اخراجات میں اضافہ ہوا۔ شادی ہالز، مارکیز اور ہوٹلوں سے ٹیکس وصولی کی جا رہی ہے۔ ریسٹورنٹس، کلبز، کمیونٹی سینٹرز میں تقریبات سے ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔ جبکہ کھانے پینے، سجاوٹ اور دیگر متعلقہ خدمات کی ادائیگیاں بھی اس میں شامل ہیں۔دستاویز کے مطابق ایکٹیو ٹیکس لسٹ میں شامل افراد پر 10 فیصد ٹیکس عائد ہے۔

اور نان فائلرز پر شادیوں پر 20 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہے۔مزید بتایا گیا کہ ٹیکس فائلرز کی سالانہ ٹیکس ذمہ داری کے ساتھ ایڈجسٹ کی جاسکتی ہے۔ شادیوں پر ٹیکس وصولی کی سختی کا مقصدغیردستاویزی شعبوں کو ریگولرائز کرنا ہے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…