اتوار‬‮ ، 07 دسمبر‬‮ 2025 

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پشاور میں اہم پریس کانفرنس کا اعلان

datetime 10  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد: پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے جمعہ کے روز ایک اہم پریس کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر کور کمانڈر ہاؤس پشاور میں پریس کانفرنس کریں گے، جسے ملکی سطح پر نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے شہداء اپنی جانیں قربان کر کے ملک کے لاکھوں شہریوں کو دہشتگردی سے محفوظ بنا رہے ہیں، لیکن افسوس ہے کہ دہشتگردوں کو بعض حلقوں کی جانب سے پناہ اور تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ وہی خوارج ہیں جو ہمسایہ ملک سے آ کر پاکستان میں فساد پھیلاتے ہیں، اور بعض “دوست نما دشمن” ان کی حمایت میں بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عناصر اسی ملک کے خلاف محاذ کھولے ہوئے ہیں جس نے انہیں پناہ اور عزت دی۔شہباز شریف نے واضح کیا کہ پاکستانی شہداء نے یہ لکیر کھینچ دی ہے کہ ملک کی بقا کی خاطر ہر قربانی دینی ہوگی۔ ان کے بقول، دہشتگردوں کے سہولت کار بھی اسی جرم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے ٹھوس فیصلے کیے جائیں، کیونکہ امن کی خاطر دی گئی قربانیاں مزید ضائع نہیں ہونے دی جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ “آگ اور پانی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، اب ہمیں فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ ملک میں مزید انتشار نہ پھیل سکے۔”مزید برآں، اجلاس میں وزیراعظم نے اپنے سعودی عرب، قطر، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور ملائیشیا کے حالیہ سرکاری دوروں کی تفصیلات کابینہ کو پیش کیں۔کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے “اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے” کی باضابطہ منظوری دی اور دونوں ممالک کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس کے علاوہ، وزارتِ قومی غذائی تحفظ کی سفارش پر محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے 15 ناکارہ ہوائی جہاز (8 سیسنا اور 7 فلیچر) مختلف تعلیمی اداروں اور نمائشوں کے لیے عطیہ کرنے کی منظوری دی گئی، جبکہ 4 قابلِ پرواز بیور جہاز بدستور ٹڈی دل کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال ہوں گے۔

وفاقی کابینہ نے مزید واپڈا کے زیرِ انتظام ڈیموں اور ہائیڈرو پاور منصوبوں کی سکیورٹی کے لیے “واپڈا سکیورٹی فورس ایکٹ 2025” کی اصولی منظوری بھی دے دی۔اجلاس میں ای سی سی کے 2 اکتوبر 2025 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 22 ستمبر 2025 کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔ تاہم، آلٹرنیٹ میڈیسنز اینڈ ہیلتھ پراڈکٹس اینلسمنٹ رولز 2014 میں مجوزہ ترامیم پر غور کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…