ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان کی رہائی کیلئے بیٹوں نے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے ان کے بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان نے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کے دونوں بیٹوں نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے تشدد کے پاس اپیل جمع کروائی ہے جس میں اپنے والد کے ساتھ جیل میں ہونے والے سلوک پر فوری تحقیقات اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی قید کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا جا چکا ہے۔

انہیں قید تنہائی، ناقص خوراک، ناکافی طبی سہولیات اور سخت نگرانی جیسے حالات کا سامنا ہے، جو انسانی وقار کے منافی ہیں۔ اپیل میں یہ بھی کہا گیا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور امریکی محکمہ خارجہ پہلے ہی عمران خان کی صحت اور سلامتی پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں، اس لیے اقوام متحدہ فوری طور پر مداخلت کرے۔قاسم خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ میرے والد کو جمہوریت کی خاطر جدوجہد کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ انہیں ڈاکٹرز اور قانونی ٹیم سے ملنے نہیں دیا جا رہا جبکہ ان کے اہلخانہ اور ہزاروں حامیوں کو بھی اغوا یا فوجی عدالتوں میں پیش کیا گیا ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے تصدیق کی ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لیے بھی اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے تشدد کے سامنے باضابطہ اپیلیں دائر کر دی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…